ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / جوئیڈا : دوبچوں کے  باپ نے کیا نابالغ لڑکی  کا اغواء: ملزم فرار

جوئیڈا : دوبچوں کے  باپ نے کیا نابالغ لڑکی  کا اغواء: ملزم فرار

Wed, 10 Jun 2020 20:10:01    S.O. News Service

جوئیڈا: 10؍جون (ایس اؤ نیوز)تعلقہ کے ناگوڈا دیہی پنچایت کے سانگوے مضاف کی باپیلی سرکاری ہائی اسکول کی نویں میں زیر تعلیم نابالغہ کے  اغواء معاملے کو لے کر پولس نے لڑکی کاپتہ لگاتے ہوئے شادی شدہ فرد کے خلاف پوکسو کیس درج کرنے کی تیاری میں ہے۔

نابالغہ کے والد کی طرف سے دی گئی شکایت پر کارروائی کرتے ہوئے جوئیڈا تھانہ پولس نے پوکسو کیس درج کرلینے کے بعد مفرور ملزم کی تلاش میں سرگرداں ہے۔ 27مئی کی شام  گھر سے نکلی لڑکی نہیں لوٹی تو لڑکی کے  والد نے 29مئی کو جوئیڈا پولس تھانے میں بیٹی  کے اغواء ہونے کے متعلق  شکایت دی تھی ۔اغواء کردہ نابالغہ   6جون کو کاروار تعلقہ ملاپور کے قریب والے ایک گھر میں پائی گئی ۔ پولس نے لڑکی کووہاں سے لے کر کورونا وائرس کی جانچ کے لئے جوئیڈا سرکاری اسپتال میں داخل کیاہے۔ اس معاملے میں ملزم فرار ہے۔


Share: